Time 03 مارچ ، 2024
پاکستان

گوادر میں طوفانی بارشوں کے اثرات تاحال موجود، لوگ پہاڑوں پر پناہ لیے امداد کے منتظر

دھاناسر کے مختلف پہاڑی مقامات پر پھنسی دو سو سے زائد مسافر گاڑیوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں__فوٹو: فائل
دھاناسر کے مختلف پہاڑی مقامات پر پھنسی دو سو سے زائد مسافر گاڑیوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں__فوٹو: فائل

گوادر میں طوفانی بارشوں کے بعد گلی محلوں اور اسکولوں میں اب تک پانی موجود ہے اور معمولاتِ زندگی تاحال بحال نہیں ہو سکے ہیں۔

نواحی قصبوں میں لوگ پہاڑوں پر پناہ لیے امداد کے منتظر ہیں، اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں ریسکیو اور امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ سکی ہیں۔

گوادر کی بین الصوبائی شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں بند ہیں، دھاناسر کے مختلف پہاڑی مقامات پر پھنسی 200 سے زائد مسافر گاڑیوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس کے علاوہ چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین کے شہری علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں :