Time 04 مارچ ، 2024
پاکستان

وزیراعلیٰ کے پی کا بارش اور برفباری میں جاں بحق اور متاثرہ افراد کیلئے امدادی رقم کا اعلان

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد تعداد 31 ہوگئی— فوٹو: فائل
خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد تعداد 31 ہوگئی— فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بارش اور برفباری کے باعث ہونے والے حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے امدادی رقم کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے جاں بحق ہوانے والے افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کیلئے 3-3 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے کی امدادی رقم دینے کا دینے اعلان کیا۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 31 ہوگئی۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے صوبے میں جاری حالیہ بارشوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق پورٹ بھی جاری کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پشاور، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، سوات اور لوئر دیر سمیت مختلف علاقوں میں 31 افراد جاں بحق اور 38 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 129 گھروں کو جزوی جبکہ 33 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، مرنے والوں میں 4 بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔

سوات کی تحصیل مٹہ میں مکان کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے دوران اتوارکو مزید چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، گزشتہ روز ملبے سے 3 افراد کی لاشیں اور 2 زخمی خواتین کو نکالا گیا تھا۔

مزید خبریں :