Time 04 مارچ ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل کے نئے سستے ترین آئی فون کی پہلی جھلک سامنے آگئی

2022 کا آئی فون ایس ای / فوٹو بشکریہ ایپل
2022 کا آئی فون ایس ای / فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کی جانب سے نئے سستے ترین آئی فون ایس ای کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون ایس ای 4 کے ڈسپلے کے لیے او ایل ای ڈی پینل استعمال کیا جائے گا۔

اب ایک نئی لیک میں اس فون کا ڈیزائن سامنے آیا ہے۔

رپورٹ میں فون کے کمپیوٹر ایڈڈ ڈیزائن (سی اے ڈی) کے خاکے جاری کیے گئے ہیں جن کو دیکھ کر عندیہ ملتا ہے کہ اس نئے فون کا فرنٹ آئی فون 14 سے ملتا جلتا ہوگا۔

مگر فون کے بیک پر 2 کی بجائے صرف کیمرا ہوگا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ فون کے بیک پر 2022 کے آئی فون ایس ای 3 کی طرح 12 میگا پکسل کیمرا ہوگا یا اس بار زیادہ طاقتور کیمرا ڈیوائس کا حصہ بنایا جائے گا۔

نیا آئی فون ایس ای کا ڈیزائن ایسا ہو سکتا ہے / فوٹو بشکریہ 91 موبائلز
نیا آئی فون ایس ای کا ڈیزائن ایسا ہو سکتا ہے / فوٹو بشکریہ 91 موبائلز

ایپل کی جانب سے نئے آئی فون ایس ای کی تیاری پر اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ ڈیزائن کس حد تک درست ہو سکتا ہے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق آئی فون ایس ای 4 کو 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، مگر یہ اس سے قبل بھی سامنے آسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ابھی آئی فون ایس ای (2022) اس کمپنی کا سستا ترین فون ہے، جو 429 ڈالرز میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :