04 مارچ ، 2024
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر عارف علوی نے ان سے حلف لیا جبکہ تقریب میں سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک تھے۔
تاہم خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے۔
میڈیا سے گفتگو میں اس حوالے سے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ شہباز شریف فارم 45 والے وزیراعظم نہیں، یہ واضح نہیں ہے کہ یہ عوامی مینڈیٹ سےآئے یا آر او نے بنایا، اس لیے ان کے خیال میں حلف برداری کے لیے جانا درست نہيں۔