05 مارچ ، 2024
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر خواجہ نافع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تجربہ اب تک بہت اچھا رہا اور پی ایس ایل نوجوانوں کے لیے بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔
جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ نافع نے کہا کہ ویو رچرڈ، سرفراز احمد اور شین واٹسن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، کافی کھلاڑیوں سے سیکھتا رہتا ہوں اور بات چیت کرتا رہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی نیچرل بیٹنگ کرتا ہوں، صورتحال کے حساب سے کھیلتاہوں، ہر شاٹ کی دو دو تین تین گھنٹے پریکٹس کی جاتی ہے۔
ؒخواجہ نافع کے مطابق پی ایس ایل کا تجربہ اب تک بہت اچھا رہا، پی ایس ایل نوجوانوں کے لیے بہت بڑا پلیٹ فارم ہے، فی الحال پاکستان سُپرلیگ پر فوکس ہے، جیسے جیسے مواقع ملیں گے، وہاں پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔
شاہین آفریدی کی بولنگ پر بات کرتے ہوئے خوانہ نافع کا کہنا تھاکہ شاہین ورلڈ نمبر ون ہیں، وہ ایک تجربہ کار بولر ہیں، ان کے آگے کھیلنا مشکل ہوتاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کافی کھلاڑی پاکستان کرکٹ کلب سے ہیں جہاں سے میں نے بھی کھیلا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائل جتوانا ہے، صائم ایوب کے ساتھ بچپن سے ہوں، بھارت بھی ساتھ جا چکے ہیں۔