سعودی عرب کا رمضان المبارک سے قبل پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ

خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب نے اپنے بھائیوں کیلئے 100 ٹن کھجور پیش کی ہے: سعودی سفارتخانہ/ فائل فوٹو
خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب نے اپنے بھائیوں کیلئے 100 ٹن کھجور پیش کی ہے: سعودی سفارتخانہ/ فائل فوٹو

ریاض: سعودی عرب کی جانب سے رمضان المبارک سے قبل پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ دیا گیا ہے۔

رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے میں بس چند دن باقی ہیں اور اس حوالے سے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو کھجور کا تحفہ دیا گیا ہے۔

سعودی سفارتخانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب نے اپنے بھائیوں کیلئے 100 ٹن کھجور پیش کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ کھیپ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کے ڈائریکٹر عبداللہ البقامی کے ہمراہ اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب میں حوالے کی۔

اس حوالے سے سعودی سفارتخانے کا کہنا ہےکہ اس فراخ دلی عطیے کا مقصد رمضان کے مقدس مہینے میں پاکستانی کمیونٹی میں تقسیم کرنا ہے۔

سعودی سفارتخانے  نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے اٹھایا گیا یہ قدم دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کی مثال ہے جو دونوں ممالک کی طرف سے سخاوت اور یکجہتی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبریں :