دنیا کے امیر ترین افراد میں جیف بیزوز کا پہلا نمبر ، مکیش امبانی کا نمبر کون سا؟

اپنی دولت میں 23 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بن گئےہیں— فوٹو: فائل
اپنی دولت میں 23 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بن گئےہیں— فوٹو: فائل

ایمازون کے بانی جیف بیزوز نے دولت میں ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو پیچھے چھوڑدیا۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اپنی دولت میں 23 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 200 ارب ڈالر ہے۔ 

دوسری جانب اسپیس ایکس  اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے سربراہ  ایلون مسک کو سال 2024 میں 31 ارب ڈالر کا نقصان ہوا لیکن وہ 198 ارب ڈالر کی  دولت کے ساتھ اب دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔ 

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس  کے مطابق امیر ترین افراد کی فہرست میں لوئی ویٹون کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ 197 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، اس فہرست میں چوتھے نمبر پر 179 ارب ڈالر کی دولت رکھنے والے بانی فیس بک مارک زکربرگ جب کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 150 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

بھارتی ارب پتی مکیش امبانی 115 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ فہرست میں گیارہویں نمبر پر ہیں۔


مزید خبریں :