عمران خان نے پختونخوا کابینہ کیلئے ناموں کی منظوری دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبر پختونخوا کابینہ کے لیے ناموں کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات جاری رہی جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور مقدمات پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ کے پی نے عمران خان کو صوبے میں آئندہ کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے کابینہ کے بارے میں مشاورت مکمل کی جس کے  بعد  خیبر پختونخوا کابینہ کے لیے ناموں کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق تاج محمد ترند، مشتاق غنی ، ارشد ایوب ، فضل شکور، ڈاکٹر امجد ،ریاض خان ،فیصل ترکئی ، عاقب اللہ خان، مینا خان سمیت دیگر ناموں کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں 10 سے زیادہ وزراء اور 4 مشیروں کے ناموں کی منظوری بھی دی گئی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں رول آف لاء ہونا چاہیے، ہم نظریے کے مطابق کام جاری رکھیں گے، ہم ایسا نظام بنائیں گے آئندہ کوئی مینڈیٹ چوری نہ کرسکے، ہم نے صوبے میں امن و امان قائم کرنا ہے، روزگار دینا ہے،ہم بنیادی سہولیات، ایجوکیشن اور صحت میں بہتری لائیں گے، ہم ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کی مالی معاونت کریں گے۔

مزید خبریں :