05 مارچ ، 2024
سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام میں تکنیکی مسئلہ آگیا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں صارفین کی ان ایپس تک رسائی معطل ہوگئی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوئے اور دوبارہ پاس ورڈ لگانے کے باوجود بھی آئی ڈیز بند ہوگئیں اور پاس ورڈ کو غلط قرار دیا۔
تاہم اب تک میٹا کی جانب سے اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
میٹا کی زیر ملکیت ایپس معطل ہونے کے بعد صارفین نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کا رخ کرلیا ہے۔
ایکس پر صارفین نے جہاں اپنے اکاؤنٹس اچانک بند ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا وہیں صارفین کی جانب سے دلچسپ میمز بھی پوسٹ کی جارہی ہیں۔
اس حوالے سے صارفین کی پوسٹ کی گئی چند دلچسپ پوسٹ یہاں پیش کی جارہی ہیں۔
میمز میں بتایا گیا ہے کہ لوگ کس طرح انسٹاگرام اور فیس بک بند ہونے کے بعد ایکس کا رخ کر رہے ہیں۔
فیس بک بند ہونے کے حوالے سے بھی صارفین بڑی تعداد میں میمز پوسٹ کر رہے ہیں۔
ایک پوسٹ میں دکھایا گیا ہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ تاریں جوڑ رہے ہیں، اور بتایا گیا ہے کہ وہ معطلی دور کرنے پر کام کر رہے ہیں۔