06 مارچ ، 2024
جنوری میں ڈالر کی قدر میں کمی سے حکومت کا قرض 346 ارب روپےکم ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جنوری کے اختتام پر حکومت کا مجموعی قرض 64 ہزار 842 ارب روپے رہا جوگئے برس دسمبر سے 346 ارب روپےکم ہے۔
جنوری میں حکومت کے مقامی قرض میں 38 ارب روپےکا اضافہ ہوا جب کہ بیرونی قرض میں 384 ارب روپے کمی ہوئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق دسمبر کے مقابلے جنوری میں ڈالر کی قدر 2 روپے 30 پیسےکم ہوئی ہے۔
ایک سال کے دوران حکومت کا قرض 9 ہزار 820 ارب روپے بڑھا ہے جس میں 8 ہزار 291 ارب روپے مقامی اور ایک ہزار 528 ارب روپے بیرونی قرض ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق ایک سال میں ڈالر 11 روپے 70 پیسے مہنگا ہوا ہے۔