27 جنوری ، 2013
کراچی…کراچی میں اورنگی ٹاؤن اور ابوالحسن اصفحانی روڈسمیت مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے 13 افرادکوموت کے گھاٹ اتاردیاگیاہے۔ پولیس کے مطابق حیدری اور گلبہارمیں فائرنگ سے دوافرادہلاک ہوگئے، جبکہ مبینہ ٹاوٴن تھانے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قاری شفیق کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔ ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق مقتول ان کاکارکن اور مقامی مسجد میں پیش امام تھا۔ اورنگی ٹاوٴن میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں مقامی مسجد کے موذن نورالبشراور مذہبی جماعت کے کارکن وقارسمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ سْرجانی ٹاوٴن میں نامعلوم افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کرکے صابرنامی شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیاجبکہ جہانگیر روڈ پر فائرنگ سے دو افراد شفقت اور مبارک جاں بحق ہوگئے۔ ایک اورواقعہ ماڑی پورمیں پیش آیا جہاں رئیس گوٹھ میں فائرنگ سے خاتون ہلاک ہوگئی۔