Time 06 مارچ ، 2024
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس: نیب کے 3 گواہان کے بیانات قلمبندکرلیےگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

190 ملین  پاؤنڈ اسکینڈل کیس  میں  نیب کی جانب سے  پیش کیےگئے 3 گواہان کے بیانات  قلمبند کرلیےگئے۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کےکیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نےکی۔

نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفرعباسی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا عثمان گل، ظہیرعباس چوہدری اور سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے، بشریٰ بی بی کو  بنی گالہ سے سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل پہنچایا گیا۔

اس موقع پر نیب کی جانب سے پیش کیےگئے 3  گواہان کے بیانات قلمبند کیےگئے، وکلا صفائی نے دو گواہوں پر جرح مکمل کرلی،گواہوں کا تعلق وزیراعظم ہاؤس، القادرٹرسٹ یونیورسٹی،  اسٹیٹ بینک ، کیبنٹ ڈویژن اور  وزارت خارجہ سے ہے، کیس میں مجموعی طور  پر 59 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 13مارچ تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں :