Geo News
Geo News

پاکستان
27 جنوری ، 2013

حکمراں اتحادکی ٹیم آج لاہور میں طاہرالقادری سے ملاقات کرے گی

حکمراں اتحادکی ٹیم آج لاہور میں طاہرالقادری سے ملاقات کرے گی

لاہور…حکومت کی دس رکنی ٹیم آج لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کرے گی ،جس میں معاہدہ اسلام آباد پر پیشرفت کے حوالے سے بات چیت کی جائیگی۔ حکمران اتحاد اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماوٴں کی ملاقات آج دوپہر منہاج القرآن سیکریٹریٹ ماڈل ٹاوٴن میں ہو گی، حکومتی ٹیم ڈپٹی وزیر اعظم چودھری پرویز الہیٰ، وفاقی وزراء قمر زمان کائرہ، خورشید شاہ، فاروق ستار اور دیگر پر مشتمل ہوگی، تحریک منہاج القرآن کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری اور رحیق عباسی سمیت 10 رہنما بات چیت میں حصہ لیں گے۔ ملاقات میں لانگ مارچ کے نتیجے میں ہونے والے اسلام آباد معاہدہ پر عمل درآمد اور پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :