دنیا
Time 07 مارچ ، 2024

ایلون مسک اور جیف بیزوز کو پیچھے چھوڑ کر کون دنیا کا امیر ترین شخص بن گیا؟

جیف بیزوز اور ایلون مسک اس فہرست میں نیچے چلے گئے ہیں / اے ایف پی فوٹوز
جیف بیزوز اور ایلون مسک اس فہرست میں نیچے چلے گئے ہیں / اے ایف پی فوٹوز

ایمازون کے بانی جیف بیزوز محض 2 دن بعد ہی دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہو گئے ہیں۔

جیف بیزوز 5 مارچ کو ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بنے تھے مگر اب یہ اعزاز ان سے چھن گیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

خیال رہے کہ دسمبر 2022 میں برنارڈ آرنلٹ نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑا تھا اور مئی 2023 کے اختتام تک دنیا کے امیر ترین شخص رہے۔

اس کے بعد سے ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کیے ہوئے تھے اور جیف بیزوز نے گزشتہ دنوں انہیں پیچھے چھوڑا تھا۔

اب برنارڈ آرنلٹ 197 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

البتہ جیف بیزوز ان سے زیادہ پیچھے نہیں اور 196 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔

اس کے مقابلے میں ایلون مسک کی دولت میں 2024 کے دوران لگ بھگ 40 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے اور وہ 189 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ 178 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں اور وہ اس سال سب سے زیادہ کمانے والے فرد بھی ہیں۔

مارک زکربرگ کی دولت میں رواں سال کے دوران لگ بھگ 50 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :