پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ارشد ندیم کیلئے بین الاقوامی معیار کی جیولین اسپانسر کرنے کا اعلان

ارشد ندیم کو صرف ایک جیولین نہیں بلکہ وہ جیتنی چاہیں گے جیولین لےکر دیں گے: شعیب کھوسہ کی جیونیوز سے گفتگو/ فائل فوٹو
ارشد ندیم کو صرف ایک جیولین نہیں بلکہ وہ جیتنی چاہیں گے جیولین لےکر دیں گے: شعیب کھوسہ کی جیونیوز سے گفتگو/ فائل فوٹو

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے بین الاقوامی معیار کی جیولین اسپانسر کرنے کا اعلان کردیا۔

ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پرانی جیولین کا شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ خراب اور پرانی جیولین سے پیرس اولمپکس کی تیاری متاثر ہورہی ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی شعیب کھوسہ نے اس معاملے کا فوری ایکشن لیتے ہوئے بین الاقوامی معیار کی جیولین اسپانسر کرنے کا اعلان کیا۔

شعیب کھوسہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ارشد ندیم ہمارے قومی ہیرو ہیں اور وہ پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی بھی کرچکے ہیں، ان کی نئی اور انٹر نیشنل سطح کی جیولین کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ اسپانسر کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں صرف ایک جیولین نہیں بلکہ وہ جیتنی چاہیں گے جیولین لےکر دیں گے جس کیلئے بورڈ انہیں رقم دےگا اور وہ خود اپنی پسند کی جیولین خریدیں گے۔

مزید خبریں :