27 جنوری ، 2013
سڈنی… آسٹریلیا میں سائیکلون Oswald کے بعد بگولوں نے تباہی مچادی۔بندبرگ میں 17 افرادزخمی اور ڈیڑگ سو گھر تباہ ہوگئے، مقامی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ سے سائیکلون Oswald تو چلا گیا، لیکن ساحلی علاقوں میں اب بھی موسم کی تیزی جاری ہے، بندبرگ Bundaberg میں گزشتہ روز 5 بگولوں نے خوب ہلچل مچائی ، بگولوں کے باعث بجلی کے کھمبے اور درخت گرنے سے 150 گھر تباہ ہوگئے اور ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوئے ، سیلابی پانی میں پھنسی کار سے تین افراد کو بھی ریسکیو کیا گیا،جبکہ خلیج Hervey کے نالے میں پھنسے ایک شخص کو جدوجہد کے بعد بچالیا گیا۔