Geo News
Geo News

Time 09 مارچ ، 2024
پاکستان

رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے وفاقی حکومت کے تحت چلنے والے اداروں کے لیے رمضان المبارک کے اوقات کار جاری کیے ہیں۔ فوٹو فائل
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے وفاقی حکومت کے تحت چلنے والے اداروں کے لیے رمضان المبارک کے اوقات کار جاری کیے ہیں۔ فوٹو فائل

وفاقی حکومت نے ‏رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہفتے کے 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

اس سے قبل حکومت سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اوقات کار میں تبدیلی کا شیڈول جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 11 مارچ کو نظر آنے اور 12 مارچ بروز منگل پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہے۔