Time 10 مارچ ، 2024
پاکستان

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کا تقررکردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کا  تقرر کردیا۔

الیکشن کمیشن نے  ریٹرننگ افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اسلام آبادکی نشستوں کے لیے ڈی جی ٹریننگ سعید گل، پنجاب اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر  پنجاب اعجاز انور چوہان، سندھ اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ ریٹرننگ افسر تعینات کیےگئے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی اور خیبر پختونخوا  اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شمشاد خان ریٹرننگ افسر تعینات کیےگئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 11 مارچ کو مدت مکمل ہونے پر 52 سینیٹرز  ریٹائر ہوجائیں گے۔

خیال رہےکہ سینیٹ الیکشن اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔


مزید خبریں :