پاکستان
27 جنوری ، 2013

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کے ڈیرے

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کے ڈیرے

کراچی…ملک کے بالائی علاقوں میں سردی نے اب بھی ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ لیکن نشیبی اور شہری علاقوں میں شہریوں نے سردی کم ہونے کے بعد سکھ کاسانس لینا شروع کردیا ہے۔اسکردو، غذر ،استور سمیت گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں نے اب بھی سفید چادر اوڑھی ہو ئی ہے۔ بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بدستور بند ہیں۔ جلانے کی لکڑیاں نایاب اور خوراک و ادویات حاصل کرنا انتہائی مشکل بن گیا ہے۔ہزارہ اور مالا کنڈ ڈویڑن میں بھی کہیں کہیں اب بھی برف موجود ہے اور لوگ اسی سے مزے اٹھارہے ہیں۔چمن، زیارت اور پشین سمیت شمالی بلوچستان کی بات کی جائے تو وہاں موسم تو سرد ہے ہی، لیکن خشک سردی بیماریاں بھی پھیلارہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نیآج رات مالاکنڈ ڈویڑن، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 17جبکہ استور میں منفی 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :