دنیا
Time 11 مارچ ، 2024

اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر بائیڈن کی تنقید کو غلط قرار دیدیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے خود پر کی گئی تنقید کو غلط قرار دے دیا ہے۔

نیتن یاہو نے امریکی صدر بائیڈن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن کی تنقید غلط اور لغو ہے، اسرائیل کے شہری حماس کی بقایا بٹالین کے خاتمے کی ہماری کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست ہمارے گلے ڈالنے کی کوششوں کو ہمیں مسترد کرنا چاہیے، اسرائیلی یہ بات سمجھتے ہیں کہ اگر ہم یہ نہیں کریں گے تو اسرائیل پر 7  اکتوبر جیسے حملے بار  بار  ہوں گے۔

امریکی صدر کو جواب دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ آخری چیز جو کرنی چاہیے وہ جنگ کے بعد غزہ پر فلسطینی اتھارٹی کی حکومت کی اسرائیلی اجازت ہے۔

صدر بائیڈن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اسرائیل کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے۔

مزید خبریں :