دنیا
Time 12 مارچ ، 2024

بھارت: تیز رفتار ٹرک شادی کی تقریب میں جا گھسا، 5 افراد ہلاک

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے 4 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 50 ہزار کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے/ فائل فوٹو
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے 4 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 50 ہزار کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

بھارت میں  تیز  رفتار  ٹرک شادی کی تقریب میں جاگھسا جس کے سبب شادی کے خوشیوں بھرے  پنڈال میں غم کا سماں بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے سلطان پور میں پیش آیا جہاں غلط سمت سے آنے والا ٹرک شادی کی تقریب میں جاگھسا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں، متاثرین میں شادی میں کام کرنے والے مزدور بھی شامل ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق  مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے 4 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 50 ہزار  بھارتی روپےکی مالی مدد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :