27 جنوری ، 2013
کراچی … کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل میں فوج کی عدم شرکت پر مختلف سیاسی جماعتوں کے تحت صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے مسلسل دوسرے روز بھی علامتی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے میں مقررین نے کراچی میں جاری ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل کو غیر شفاف قرار دیتے ہو ئے کہا کہ فی الفور فوج اور ایف سی کے ذریعے تصدیق کے عمل کو دوبارہ سے شروع کیا جائے اور مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ دھرنے میں جماعت اسلامی کے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، مسلم لیگ نواز کے سلیم ضیاء، سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے سید جلال محمود شاہ، جمعیت علمائے پاکستان کے مستقیم نورانی سمیت جمعیت علمائے اسلام ف، تحریک انصاف، سنی تحریک اور دیگر جماعتوں کے رہنماوٴں نے شرکت کی۔