15 مارچ ، 2024
امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بیرونی قرضوں کی پریشانی پر قابو پانے کیلئے چین پاکستان سے مالی تعاون جاری رکھے گا۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں پاکستان میں چینی قونصل جنرل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیجنگ نے قرضوں کی ادائیگی کے لیے پاکستان پر کبھی دباؤ نہیں ڈالا بلکہ حال ہی میں 2 ارب ڈالرکا قرض بھی رول اوور کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی قرضوں کی پریشانی پر قابو پانے کیلئے چین پاکستان سے مالی تعاون جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دیا تھا۔
بلوم برگ کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پہلے محمد اورنگزیب کی تعیناتی مثبت اقدام ہے، سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کی تعیناتی میں تھی۔