Time 15 مارچ ، 2024
پاکستان

آئی ایم ایف کو ایف بی آر اصلاحات اور ٹیکس وصولی پر بریفنگ دی جائے گی

پاکستانی حکام آئی ایم ایف وفد کو جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے پلان پر بریفنگ دیں گے: ذرائع: ذرائع. فوٹو فائل
پاکستانی حکام آئی ایم ایف وفد کو جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے پلان پر بریفنگ دیں گے: ذرائع: ذرائع. فوٹو فائل

پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان قرض کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام کو ایف بی آر اصلاحات، ٹیکس وصولی اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی، رواں مالی سال ٹیکس وصولی میں کمی پر مزید فوری اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف کو اقوام متحدہ کے انسداد کرپشن کنونشن کے تحت ملکی رپورٹ جاری کرنے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سے انسداد کرپشن کے اداروں کی استعداد کے بارے میں ماہرین سے رپورٹ تیار کرانےکی شرط رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی اس شرط پر عملدرآمد وزارت داخلہ اور وزارت قانون نے کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو حکومتی اداروں کی استعداد بہتر بنانے اور نجکاری پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا پاکستانی حکام سے مذاکرات کے لیے گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا، گزشتہ روز آئی ایم ایف کی ٹیم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی ملاقات کی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے حکام جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے پلان پر آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دیں گے۔

اس طرح کے کرنسی نوٹ مشرق بعید کے ممالک اور سوئٹزرلینڈ میں استعمال ہو رہے ہیں۔

بعد ازاں اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے ایک وضاحتی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر چلنے والی نئے پولیمر نوٹ (پلاسٹک نوٹ) جاری کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، نوٹوں کو پولیمر (پلاسٹک نوٹ) کرنے کا کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔

مزید خبریں :