28 جنوری ، 2013
نیویارک ....شمالی امریکن باکس آفس پر ہینسل اینڈ گریٹل کا راج ہے،ویک اینڈ پر شمالی امریکا میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمالئے۔خوف و دہشت سے بھرپور فلم ہینسل اینڈ گریٹل وچ ہنٹرز 25 جنوری کو ریلیز کی گئی۔ جیریمی رینر اور گیما آرٹرٹن کی عمدہ اداکاری سے سجی اس فلم نے 3دن میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ ہینسل اور گریٹا اب بڑے ہوچکے ہیں اور چڑیلوں کا خاتمہ کرنا ان کا مشن ہے۔ رومینٹک کامیڈی نے مزید ایک کروڑ ڈالر کمالئے۔ اس فلم نے شمالی امریکن باکس آفس پر ایک اور ہارر فلم ماما کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔ جیسیکا چیسٹن chastain کی اس فلم نے دوسرے ہفتے میں ایک کروڑ 29 لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔ خوفناک مناظر سے بھرپور یہ فلم 18 جنوری کو ریلیز کی گئی تھی اور تین دن میں اس نے 2 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔رومینٹک کامیڈی فلم سلور لائننگز linings پِلے ب±ک بدستور تیسرے نمبر پر ہے۔ ویک اینڈ پر اس فلم نے مزید ایک کروڑ ڈالر کمالئے ہیں۔