دنیا
Time 17 مارچ ، 2024

برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کا رمضان میں اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ

ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف برطانیہ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے__فوٹو: فائل
ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف برطانیہ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے__فوٹو: فائل

برطانیہ میں مسلم کمیونٹی نے ماہ رمضان میں اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ کر دیا۔

اسرائیل سے برطانیہ سالانہ 10 ملین ڈالر ( 1 کروڑ ڈالر) کی 30 ہزار ٹن کھجوریں درآمد کی جاتی ہیں۔

صیہونی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف برطانیہ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی پولیس نے رمضان المبارک کے دوران بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زندگی مشکل بنا رکھی ہے۔

اسرائیلی پولیس نے بیت لحم کے دیہیشہ کیمپ میں افطار کی تیاری میں مصروف فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا، اسرائیلی اہلکار فلسطینیوں پر اسلحہ تان کر ایک شخص کو گرفتار کر کے لے گئے۔

اس کے علاوہ اسرائیل نے رفح میں عارضی کیمپوں میں مقیم لاکھوں فلسطینیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینیوں نے رفح کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

مزید خبریں :