Time 18 مارچ ، 2024
کاروبار

سوئی سدرن کے بعد ناردرن نے بھی گیس کی قیمت میں147 فیصد تک مزید اضافہ مانگ لیا

سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں2646.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی درخواست کی ہے— فوٹو:فائل
سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں2646.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی درخواست کی ہے— فوٹو:فائل

سوئی سدرن کےبعد سوئی ناردرن نے بھی گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے گیس کی قیمت میں147 فیصد تک مزید اضافہ مانگ لیا۔

سوئی ناردرن کی گیس کی قیمت میں اضافےکا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی درخواست کی۔

سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں2646.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی درخواست کی ہے اور  کہا ہے کہ نئی اوسط گیس قیمت 4446.89 روپے مقررکی جائے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 189 ارب 18کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔

اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر 25مارچ کولاہور میں سماعت کرے گا جبکہ اوگراکی جانب سےدرخواست پر 27مارچ کو پشاور میں بھی سماعت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے بھی گیس کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست اوگرا میں جمع کرائی ہے۔

سوئی سدرن کی جانب سے274 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافےکی درخواست کی گئی ہے۔


سوئی سدرن کے بعد ناردرن نے بھی گیس کی قیمت میں147 فیصد تک مزید اضافہ مانگ لیا

مزید خبریں :