Time 19 مارچ ، 2024
کاروبار

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 42 ماہ میں 7 ارب ڈالر سے زائد جمع کرائےگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل کھاتوں (اکاؤنٹس) میں 42 مہینوں میں 7 ارب 47 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جمع کرائے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ستمبر 2020 سے رواں سال فروری تک روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ 68 ہزار  701 ہوگئی ہے۔

گزشتہ ماہ فروری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 8 ہزار 895 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوائے ہیں۔

روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں فروری میں 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے جب کہ 42 مہینوں میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 7 ارب 47 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جمع کرائےگئے۔

فروری 2024 تک روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں جمع کرائی گئی رقم میں سے 4 ارب 66 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مقامی طور پر استعمال کیےگئے ہیں جب کہ ایک ارب 55 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کھاتوں سے نکلوائے جاچکے ہیں۔

فروری 2024 تک روشن ڈیجیٹل کھاتوں می جمع واجب الادا ڈیپازٹس ایک ارب 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہیں۔


مزید خبریں :