اثاثہ جات کیس: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو علی امین کیخلاف کارروائی سے روک دیا

سپریم کورٹ فیصلے کے تحت اب کسی ادارے کے پاس اختیار نہیں رہا کہ وہ صادق امین کے سرٹیفکیٹ دے: عدالت عالیہ/ فائل فوٹو
سپریم کورٹ فیصلے کے تحت اب کسی ادارے کے پاس اختیار نہیں رہا کہ وہ صادق امین کے سرٹیفکیٹ دے: عدالت عالیہ/ فائل فوٹو

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس دوران علی امین گنڈاپور کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی پراعتراض کا ایک وقت ہوتا ہے ، علی امین پر اب اعتراض نہیں کیا جاسکتا اور الیکشن کمیشن کے پاس علی امین کے خلاف کارروائی کا اختیار نہیں۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ فیصلے کے تحت اب کسی ادارے کے پاس اختیار نہیں رہا کہ  وہ صادق امین کے سرٹیفکیٹ دے۔ 

بعد ازاں عدالت نے علی امین کے خلاف الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کرتے ہوئے نااہلی کی کارروائی معطل کردی۔

پشاور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور  نے  اپنے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مزید خبریں :