Time 22 مارچ ، 2024
پاکستان

سندھ میں گرمی بڑھنے کا امکان، کراچی کا موسم کیسا رہیگا؟

شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کاامکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 24.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا : محکمہ موسمیات/فوٹوفائل
شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کاامکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 24.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا : محکمہ موسمیات/فوٹوفائل

محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ میں گرمی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں دن کے وقت درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

 دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر قائد میں  24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کاامکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 24.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 21 سے 23ڈگری سینٹی گریڈ تک اور  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے35ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  ہوا میں نمی کا تناسب76 فیصد ہے جبکہ 15کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

 ادھر  مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں تیز بارش ہوئی اور  پہاڑوں پر برفباری نے موسم کو خوبصورت بنا دیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خوشاب، جہلم اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش جبکہ  چند مقامات پر  ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ مری،گلیات، راولپنڈی، چکوال، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی بارش جبکہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور  پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔

مزید خبریں :