22 مارچ ، 2024
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط کے مطابق معیشت کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے نیشنل ڈیٹا ویئر ہاؤس کی تیاری پر کام جاری ہے، نیشنل ڈیٹا ویئر ہاؤس کا مقصد ٹیکس نادہنگان کی معلومات جمع کرنا ہے اور متعلقہ ڈیٹا کو استعمال کرنے کا اختیار صرف ایف بی آر کے پاس ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ نادرا اور کمرشل بینکوں سمیت مختلف اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے جب کہ نیشنل ڈیٹا ویئر ہاوس کی تیاری میں صوبوں سے بھی مدد لی جارہی ہے، تمام اداروں سے شہریوں کا حاصل کردہ ڈیٹا ایک جگہ یکجا کیا جائے گا۔