دنیا
Time 22 مارچ ، 2024

رام اللہ میں تنہا فلسطینی نے اسرائیلی فوج کو ناکوں چنے چبوادیے، ہیلی کاپٹر منگوانے پڑگئے

شہید فلسطینی کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے 2 فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے: میڈیا رپورٹس— فوٹو:فائل
شہید فلسطینی کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے 2 فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے: میڈیا رپورٹس— فوٹو:فائل

مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطینی نوجوان کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی شہری نے رام اللہ میں اسرائیلیوں کو لے جانے والی بس پر حملہ کیا جس کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تنہا فلسطینی مجاہد تقریباً 5 گھنٹے تک اسرائیلی فوج سے لڑتا رہا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے زمینی آپریشن میں ناکامی کے بعد تنہا مجاہد کیلئے ہیلی کاپٹروں اور ڈرون کی مدد حاصل کی اور شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید  فلسطینی صدارتی محل کا سابق سکیورٹی اہلکار ہے جس کی شناخت مجاہد برکات منصور کے نام سے ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شہید فلسطینی کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر حملے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں بھی فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے 7 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

مزید خبریں :