Time 23 مارچ ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

یوٹیوب میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / فائل فوٹو
ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / فائل فوٹو

گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کیا جاتا ہے۔

اب یوٹیوب میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔

ملٹی ویو نامی یہ فیچر یوٹیوب ٹی وی ایپ کے لیے تو کچھ عرصے سے دستیاب تھا مگر اب اسے موبائل صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر آئی او ایس اور آئی پیڈ ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین یوٹیوب کی 4 ویڈیوز بیک وقت دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر مستقبل قریب میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فی الحال یہ فیچر مخصوص اسپورٹس چینلز پر کام کرے گا مگر بتدریج اس کا دائرہ توسیع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب میں خاموشی سے ایک تبدیلی کی گئی تھی۔

اس تبدیلی کے بعد اب اگر آپ گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان ہوئے بغیر یوٹیوب اوپن کریں گے تو ہوم پیج بالکل خالی نظر آئے گا۔

اس سے پہلے اگر آپ اکاؤنٹ پر لاگ ان ہوئے بغیر بھی یوٹیوب اوپن کرتے تھے تو وہاں متعدد ویڈیوز نظر آتی ہیں جو صارف کی لوکل ہسٹری کی بنیاد پر تجویز کی جاتی تھیں۔

تاہم اب اگر آپ ویب براؤزر پر لاگ آؤٹ ہو جائیں، یا کسی ایسے براؤزر پر یوٹیوب اوپن کریں جس پر گوگل اکاؤنٹ لاگ ان نہیں یا انکوگینٹو موڈ استعمال کر یں گے تو ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ اوپن کرنے پر خالی پیج نظر آئے گا۔

مزید خبریں :