Geo News
Geo News

کھیل
28 جنوری ، 2013

پاکستان اور ساوٴتھ افریقا انوی ٹیشن الیون کا4روزہ میچ ڈرا

پاکستان اور ساوٴتھ افریقا انوی ٹیشن الیون کا4روزہ میچ ڈرا

ایسٹ لندن……چارروزہ میچ کے آخری دن پاکستان نے دوسری اننگز 250رنز 9آوٴٹ پرڈیکلیئر کردی۔تیسرے دن ناٹ آوٴٹ رہنے والے مصباح الحق 55رنزبناکرآوٴٹ ہوئے۔ساوٴتھ افریقا انوی ٹیشن الیون کو 323رنزکاہدف ملا۔ہوم ٹیم کی پانچ وکٹیں 146رنزپرگرچکی تھیں لیکن جسٹن اونٹونگ نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کوشکست سے بچالیا اور اسکور کو 5وکٹ پر190رنزتک پہنچا دیا،اس موقع پر خراب روشنی کی وجہ سے کھیل روک دیاگیا ،جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا،یوں یہ میچ ڈرا ہوگیا۔پاکستان اورجنوبی افریقاکے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم فروری سے جوہانسبرگ میں ہوگا۔

مزید خبریں :