جرائم
Time 24 مارچ ، 2024

کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک

بلدیہ، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی، اجمیر نگری اور ٹیپو سلطان ٹریفک چوکی سے 9 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں: پولیس/ فائل فوٹو
بلدیہ، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی، اجمیر نگری اور ٹیپو سلطان ٹریفک چوکی سے 9 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی میں رمضان المبارک کے دوران لوٹ مار کے واقعات اور  پولیس مقابلوں میں تیزی آتی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق کورنگی زمان ٹاؤن غوث پاک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو مارے گئے، ڈاکو اسلحے کے زور  پر شہری سے لوٹ مار کر  رہے تھے۔

اس کے علاوہ گلشن معمار جنجال گوٹھ میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا اور ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ہلاک ملزم افغان شہری ہے جبکہ بلدیہ، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی، اجمیر نگری اور ٹیپو سلطان ٹریفک چوکی سے 9 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

ادھر سعید آباد میں دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی اور پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے دکان میں موجود کئی افراد کو لوٹ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

مزید خبریں :