Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
28 جنوری ، 2013

کھلونا ٹرین کا سب سے لمبا ٹریک،چینی عالمی ریکارڈبنا ڈالا

کھلونا ٹرین کا سب سے لمبا ٹریک،چینی عالمی ریکارڈبنا ڈالا

بیجنگ …چینی کھلوناساز کمپنی نے کھلونے بناتے بناتے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا،جی ہاں بالکل ایسا ہی ہوا ہے چین کے شہر شنگھائی میں جہاں ایک کھلونا ساز کمپنی نے پلاسٹک سے بنی کھلونا ٹرین کا سب سے لمبا ٹریک تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔سات منزلوں پر گول گول گھومتا یہ ٹریک2اعشاریہ888کلومیٹر لمبا ہے جسے13ہزار769پلاسٹک کے ٹکڑوں کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔تھامس دی ٹینک انجن نامی کھلونے کا یہ ٹریک200اسکوائر میٹررقبہ گھیرتا ہے جبکہ اس ٹرین کو پورے ٹریک کا سفر طے کرنے میں تقریباً5گھنٹے لگتے ہیں۔شنگھائی کے مشہور اورینٹل پرل ٹی وی ٹاور کی اونچائی سے چھ گنا لمبے اس کھلونا ٹرین ٹریک کو گینز ریکارڈ بکس میں شامل کرلیا گیا ہے جس نے جاپان کے سابقہ ریکارڈ کو توڑ ڈالا ہے۔

مزید خبریں :