Time 24 مارچ ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان سے پہلے کرینہ کپور کو فلم ’ورنہ‘ کی آفر ہوئی تھی: ہارون شاہد

ورنہ کے ہدایتکار اور رائٹر شعیب منصور تھے جس میں ماہرہ خان اور ہارون شاہد کے علاوہ دیگر اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے__فوٹو: فائل
ورنہ کے ہدایتکار اور رائٹر شعیب منصور تھے جس میں ماہرہ خان اور ہارون شاہد کے علاوہ دیگر اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے__فوٹو: فائل

پاکستانی اداکار  ہارون شاہد کا کہنا ہے کہ 2017 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ورنہ میں ماہرہ خان سے پہلے کرینہ کپور کو کاسٹ کیا جانا تھا۔

حال ہی میں ہارون شاہد نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت کی۔

ہارون شاہد نے بتایا کہ  فلم ورنہ کا مرکزی کردار ابتدائی طور  پر کرینہ کپور کو آفر کیا گیا تھا مگر کرینہ یہ آفر قبول نہیں کر سکی تھیں۔

ہارون شاہد نے دوران گفتگو کہا کہ جب فلم کے ہدایت کار شعیب منصور نے انہیں یہ بات بتائی کہ ان کے مدِ مقابل کرینہ کپور کام کرنے والی ہیں تو وہ بہت خوش ہو گئے تھے مگر کرینہ کپور کے انکار کے بعد ہدایت کار شعیب منصور نے ماہرہ خان کو فلم کے مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کر لیا تھا۔

کرینہ کپور کی جانب سے فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اداکار کا بتانا تھا کہ ایک تو کرینہ کپور نے شادی کر لی تھی اور  بعد ازاں وہ حمل سے تھیں اس لیے وہ ورنہ میں کام نہیں کرسکیں۔

یاد رہےکہ فلم ورنہ کے ہدایتکار اور رائٹر شعیب منصور تھے جس میں ماہرہ خان اور ہارون شاہد کے علاوہ دیگر اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

مزید خبریں :