Time 22 اگست ، 2022
انٹرٹینمنٹ

’انہیں مدد کی ضرورت ہے‘، اداکار ہارون شاہد حنا پرویز پر ناراض

ٹوئٹر پر پر حنا پرویز نے ایک بڑی گھڑی پکڑے ہوئے ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے عمران خان کا وقت ختم ہونے کا دعویٰ کیا/ اسکرین گریب
ٹوئٹر پر پر حنا پرویز نے ایک بڑی گھڑی پکڑے ہوئے ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے عمران خان کا وقت ختم ہونے کا دعویٰ کیا/ اسکرین گریب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے بنائی گئی ویڈیو پر اداکار ہارون شاہد لیگی رہنما حنا پرویز بٹ پر ناراض ہوگئے۔

ٹوئٹر پر پر حنا پرویز نے ایک بڑی گھڑی پکڑے ہوئے ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے عمران  خان کا وقت ختم ہونے کا دعویٰ کیا۔

ویڈیو میں حنا نے عمران خان کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ روز عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک مذاق کیا اور اس مذاق کو چند ہزار لوگوں نے دیکھا، عمران خان میں عوام کی عدم دلچسپی سے ظاہر ہو رہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اور ان کا وقت ختم ہوا چاہتا ہے۔

لیگی رہنما کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ہارون شاہد نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ مجھے درحقیقت ان سے ہمدردی ہے ، اور انہیں مدد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ پیمرا نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اداروں اور اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان کا خطاب لائیو دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مزید خبریں :