Time 24 مارچ ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / فائل فوٹو
ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / فائل فوٹو

واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف کرانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

اس فیچر سے صارفین وائس میسج کو سننے کی بجائے پڑھ سکیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسجز کو ٹرانسکرئب کرنے کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس فیچر سے صارف وائس میسج کو سننے سے قبل ہی اس کا تحریری متن پڑھ سکے گا۔

بیٹا ورژن میں اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے لیے 150 ایم بی ڈیٹا بھی ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

یہ فیچر کسی ایسی جگہ کارآمد ثابت ہوگا جہاں شور بہت زیادہ ہو اور وائس میسج سننا بہت مشکل ہو۔

رپورٹ کے مطابق وائس میسج کے متن کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیوائس کے speech recognition فیچر کو استعمال کیا جائے گا۔

یعنی وائس میسج کو تحریر میں بدلنے کا عمل فون کے اندر ہی ہوگا تاکہ صارفین کی پرائیویسی کو تحفظ مل سکے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا، یہ کہنا مشکل ہے۔

مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے کام کافی تیزی سے کیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ بہت جلد اسے پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ میں وائس میسجز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس فیچر کو رواں سال کے چند بڑے فیچرز میں سے ایک بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :