Time 25 مارچ ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ہولی پر مسلمان خاندان سے بدتمیزی پر آواز اٹھا دی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ہولی کے موقع پر مسلمان خاندان سے بدتمیزی پر آواز اٹھادی۔

سوارا بھاسکر نے بجنور کے مسلمان خاندان سے یکجہتی کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہندو تہوار صرف ان جتھوں کے لیے ہیں جن کے لیے کوئی ضابطہ یا قانون نہیں۔

واضح رہے کہ ہولی کے تہوار پر ہندو انتہاپسندوں کی مسلمان خاندان سے بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ انتہا پسندوں نے اترپردیش کے شہر بجنور میں مسلمان خاندان کو گھیر کر پانی کی بالٹی انڈیلی تھی اور پھر رنگ زبردستی چہروں پر لگایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ہراسانی کا واقعہ 20 مارچ کو پیش آیا جبکہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونےکے بعد اترپردیش پولیس نے واقعےکا نوٹس لیا ہے اور پولیس کے مطابق وہ ملوث افراد کی تلاش کر رہی ہے۔

مزید خبریں :