28 جنوری ، 2013
کراچی … پاکستان سوسائٹی فار ٹریننگ اور ڈیولپمنٹ کے تحت پاکستانی خواتین کو دوسرے ممالک کی خواتین کے مقابل لانے کیلئے کراچی میں ٹریننگ پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔ کراچی میں پاکستان سوسائٹی فار ٹریننگ اور ڈیویلپمنٹ کی بلڈنگ میں سینٹر آف ایمرجنگ ویمن لیڈر شپ کے تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں ناروے کی پاکستان میں سفیر سیسلک لینڈ زورک نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام سے ڈائریکٹرز کے عہدے کیلئے زیادہ سے زیادہ پاکستانی خواتین کوتربیت دی جاسکے گی۔