Time 25 مارچ ، 2024
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کی نواز شریف کے ہمراہ پتنگ کی ڈور سے جاں بحق نوجوان کےگھر آمد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  اپنے والد اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز  شریف کے ہمراہ فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سےجاں بحق نوجوان کے گھر  پہنچ گئیں۔ 

مریم نواز نے مرحوم آصف کی والدہ کو گلے لگاکر تسلی دی۔  وزيراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ وہ خود بھی ایک ماں ہیں اور  ماں کا دکھ سمجھتی ہیں۔ آصف اشفاق کی موت پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ پتنگ بازی تفریح نہیں، خونی کھیل بن چکا ہے، والدین سماجی ذمہ داری پوری کریں۔

نواز شریف نے کہا کہ واقعے کی خوفناک ویڈيو دیکھی نہيں جاتی، سب مل کر اس جرم کو روکیں۔

مریم نواز نے کہا کہ دھاتی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مریم نواز اور نواز شریف نے سیوریج صفائی کے دوران جان سے ہاتھ دھونے والے واسا ورکرز کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ مریم نوازنے ورثاءکو 5،5 لاکھ روپے کے امدادی چیک بھی دیے۔

مزید خبریں :