سیالکوٹ: پتنگ بازی کا سلسلہ نہ رک سکا، ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سیالکوٹ میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان جنرل بس اسٹینڈ سے کچہری کی طرف موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور پھرنے سے وہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو زخمی حالت میں سردار بیگم اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، قاتل کھیل میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ تین روز قبل فیصل آباد میں  گلے پر ڈور پھرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا تھا جس کے بعد بھی پتنگ بازی کا سلسلہ نہ رک سکا۔

فیصل آباد میں ہی گلے پر ڈور پھر نے سے موٹرسائیکل سوار ایک اور نوجوان زخمی ہوا۔  

مزید خبریں :