مریم نواز کے دوروں کے دوران دکانیں اور مارکیٹیں بند نہیں کی جائیں گی، مراسلہ جاری

وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران کوئی اضافی اقدامات بھی نہیں کیے جائیں گے : جاری مراسلہ/فوٹوفائل
وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران کوئی اضافی اقدامات بھی نہیں کیے جائیں گے : جاری مراسلہ/فوٹوفائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دوروں کے دوران  سکیورٹی اقدامات کے تحت دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کرنے کے ساتھ ہی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  کی ہدایت پر  ان کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر نے مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کےکسی شہر کے دورے کے دوران  دکانیں اورمارکیٹیں بند نہیں کی جائیں گی جب کہ وزیراعلیٰ کی نقل وحرکت کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے گی ۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران کوئی اضافی اقدامات بھی نہیں کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :