26 مارچ ، 2024
کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے خاتون سمیت 3 ڈاکوؤں پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ خاتون ملزمہ کا سہارا لے کر فیملیز اور شہریوں کو لوٹا کرتا تھا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکوؤں پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں میاں بیوی اور ساتھی شامل ہیں،گرفتار ملزم رضوان اپنی بیوی افشاں اور ساتھی اسد کے ساتھ مل کر وارداتیں کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، چھینا ہوا موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے،گرفتار ملزمان نے گزشتہ روز شہری سے موبائل فون اور25ہزار کیش چھینا تھا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔