گوگل کروم کا وہ فیچر جو ویب براؤزر کو ہمیشہ کیلئے بدل دے گا

اس فیچر کی آزمائش آپ خود بھی کر سکتے ہیں / فائل فوٹو
اس فیچر کی آزمائش آپ خود بھی کر سکتے ہیں / فائل فوٹو

گوگل کروم میں ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو اس ویب براؤزر کے استعمال کے تجربے کو بدل دے گی۔

رات کے وقت تیز سفید رنگ کی ویب سائٹ کو دیکھنے سے بینائی پر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اسی لیے گوگل کی جانب سے کروم میں ایک تجرباتی ڈارک موڈ سپورٹ فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

جی ہاں واقعی اب گوگل کی جانب سے ہر ویب سائٹ کو ڈارک تھیم استعمال کرنے پر مجبور کر دیا جائے گا۔

ابھی اس مقصد کے لیے کسی براؤزر ایکسٹینشن کو استعمال کیا جاتا ہے مگر آٹو ڈارک موڈ فار ویب فیچر کے بعد ان ایکسٹینشنز کی ضرورت نہیں رہے گی۔

خیال رہے کہ ڈارک موڈ ایسا آپشن ہے جو کسی آپریٹنگ سسٹم یا ایپ کی کلر اسکیم کو بلیک یا گہری رنگت سے بدل دیتا ہے۔

بیٹری لائف میں ڈارک موڈ سے بہتری آئے یا نہ آئے مگر یہ آنکھوں کے لیے بہتر ہوتا ہے کیونکہ اسکرین کی روشنی سے بینائی پر پڑنے والا دباؤ کم ہوجاتا ہے۔

اس سے بھی زیادہ اچھی بات یہ ہے کہ آپ اس تجرباتی فیچر کی آزمائش خود بھی کر سکتے ہیں۔

اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے لیے کروم اوپن کرکے ایڈریس بار پر chrome://flags لکھ کر انٹر بٹن دبائیں۔

اس پیج پر متعدد ایسے تجرباتی فیچرز موجود ہوتے ہیں جن کی آزمائش کروم براؤزر میں گوگل کی جانب سے کی جا رہی ہوتی ہے۔

اس پیج پر آٹو ڈارک موڈ فار ویب کانٹینٹ آپشن (Auto Dark Mode for Web Contents) کو تلاش کریں جو بائی ڈیفالٹ ڈس ایبل ہوگا۔

اس فیچر کو ان ایبل کر دیں۔

ایسا کرنے کے بعد آپ کو کروم کو ری لانچ کرنا ہوگا تاکہ فیچر کا اطلاق ہو سکے۔

جب آپ فیچر کو ان ایبل کردیں گے تو وائٹ انٹرفیس والی تمام ویب سائٹس کا رنگ خودکار طور پر ڈارک ہو جائے گا۔

مزید خبریں :