Time 26 مارچ ، 2024
پاکستان

عمران خان نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا

عمران خان نے کہا کہ مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں مگر باقی لوگوں کو رہا کردیا جائے— فوٹو: فائل
عمران خان نے کہا کہ مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں مگر باقی لوگوں کو رہا کردیا جائے— فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر  اور  شیر افضل مروت کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین نامزدکردیا۔

 اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےبانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہا کہ پنجاب میں 40 ایم پی ایز کے فارورڈ بلاک سے متعلق علم نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈونلڈلو کے بیان پر دوبارہ انکوائری کروائی جائے، امریکی سفیر  ملنے جیل نہیں آئے، امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی تو  ڈونلڈ لو کے بیان  اور  امریکی سفارتخانے کے کردار پر بات کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ اصل سائفر دفتر خارجہ میں موجود ہے، ہمیں پیرا فریز کاپی دی گئی تھی، سائفرگم ہوا تو وزیراعظم اپنے آفس کا چوکیدار نہیں ہوتا،  آفس کےکچھ سکیورٹی  پروٹوکول ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات کی تحقیقات اور 8 فروری کے انتخابات کے لیے الگ الگ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ 9 مئی کو بنیاد بنا کر ایک سیاسی جماعت کو ختم کیا جا رہا ہے۔ دھاندلی زدہ الیکشن کے باعث صدر  اور  سینیٹ الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے جیل میں رکھنا ہے تو  رکھیں مگر باقی لوگوں کو رہا کردیا جائے۔

مزید خبریں :