جرائم
Time 27 مارچ ، 2024

کراچی میں ڈاکوؤں نے تاجروں سے لاکھوں روپے چھین لیے

گودام چورنگی کےقریب تاجر متین سے 50 لاکھ روپے اورکورنگی نمبر ساڑھے تین میں گھارو سے آئے تاجر سے 35 ہزار روپے لوٹ لیےگئے/ فائل فوٹو
گودام چورنگی کےقریب تاجر متین سے 50 لاکھ روپے اورکورنگی نمبر ساڑھے تین میں گھارو سے آئے تاجر سے 35 ہزار روپے لوٹ لیےگئے/ فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے 2 تاجروں سے لاکھوں روپے چھین لیے۔

پولیس کے مطابق گودام چورنگی کےقریب تاجر متین سے 50 لاکھ روپے اورکورنگی نمبر ساڑھے تین میں گھارو سے آئے تاجر سے 35 ہزار روپے لوٹ لیےگئے، دونوں واقعات کے مقدمے درج کر لیے گئے ہیں۔

ادھر گلستان جوہر بلاک ایک میں ملزم بیکری کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوگیا۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران فرار ہوتے  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق اور لانڈھی 6 نمبر میں گولی لگنے سےکم عمر لڑکا زخمی ہو گیا۔

اس کے علاوہ منگھوپیر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں سے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :