Time 27 مارچ ، 2024
انٹرٹینمنٹ

لندن میں ایک دوست نے اپارٹمنٹ گفٹ کیا وہیں رہتی ہوں: حریم شاہ

میں پیدا ہی خوش قسمت ہوئی تھی: حریم شاہ کی جیو نیوز سے گفتگو/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
میں پیدا ہی خوش قسمت ہوئی تھی: حریم شاہ کی جیو نیوز سے گفتگو/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

 ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ  لندن میں رہائش سب سے مہنگی ہے لیکن میرے ایک بہت اچھے اور  پیارے دوست نے مجھے لندن میں ایک خوبصورت فرنشڈ اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے، میں وہیں رہتی ہوں۔

 لندن میں جیو نیوز سے گفتگو کے دوران صحافی نے ٹک ٹاکر حریم شاہ سے سوال کیا کہ آپ یوکے میں رہتے  ہوئےگزر بسر کیسے  کرتی ہیں؟ آ پ کی آمدنی کے ذرائع کیا ہیں، کیا ٹک  ٹاک اور سوشل میڈیا  آپ کے ذرائع آمدن ہیں؟

 حریم نے ٹک ٹاک سے حاصل ہونے والی آمدنی کے سوال کا جواب دینے کے بجائے اسے نظر انداز کرتے ہوئے بتایا کہ لندن میں  رہائش سب سے مہنگی ہے لیکن مجھے میرے ایک دوست نے یہاں اپنی محبت میں فرنشڈ  اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے اور میرے ساتھ پیش آئے حالیہ واقعے (دھمکیاں اور بلیک میلنگ )کے سبب مجھے یہاں کی حکومت نے بھی فائیو اسٹار ہوٹل میں جگہ دی ہے لہٰذا یہاں میرا نہ رہائش کا خرچہ ہے نہ کسی اور چیز کا۔

حریم کا کہنا تھا کہ میرے لیے  یہاں رہائش کیلئے آمدنی معنی نہیں رکھتی، میرے تعلقات اور دوستوں کی محبت ہی میرے لیےکافی ہے، مجھے زندگی میں کسی چیز کی ضرورت ہی نہیں، لوگ لندن میں باقاعدہ رہنے کیلئے ترستے ہیں اور لوگوں کو لندن میں گھر بنانے کیلئے کئی کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن مجھے یہاں فرنشڈ گھر گفٹ مل گیا ہے، میں خوش قسمت ہوں بلکہ میں پیدا ہی خوش قسمت ہوئی ہوں۔

مزید خبریں :