Time 27 مارچ ، 2024
پاکستان

شانگلہ: چینی باشندوں پر حملےکا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر تھانہ بشام کے ایس ایچ او کی جانب سے درج کرائی گئی ہے، ایف آئی آر  میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اطلاع ملی کہ لاہور  نالہ بشام میں چینی کانوائے پر خودکش حملہ ہوا ہے، اطلاع کے پیش نظر پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچی، فول پروف سکیورٹی میں کئی گاڑیوں پر مشتمل چینی کانوائے اسلام آباد سے داسو ڈیم کوہستان جارہا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق راستے میں ایک خودکش بمبار  نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کانوائے میں شامل کوسٹر  سے ٹکرا دی، دھماکے سے کوسٹر میں آگ لگ گئی اور  وہ گہری کھائی میں جا گری، واقعے میں کوسٹر میں بیٹھے 5 چینی  ہلاک جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور  جاں بحق ہوا۔


مزید خبریں :